بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چھٹی مانگنے پر رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے، جیل وارڈن

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے وارڈر نے جیل انتظامیہ پر کرپشن اور رشوت خوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ویڈیو بیان میں جیل وارڈر حفیظ کا کہنا تھا کہ چھٹی مانگنے پر رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ جیل میں کرپشن کی جارہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اس معاملے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہے کہ وارڈر حفیظ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، حفیظ نے چھٹی لیتے وقت بھی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے بدتمیزی کی تھی۔

اسد وڑائچ کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے اور قصور وار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.