
ویتنام کے ایک چڑیا گھر میں بندر کے سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ ویڈیو ویتنام کے ایک چڑیا گھر کی ہے، ویڈیو میں نایاب نسل کا بندر جسے اورنگٹن کہا جاتا ہے، سگریٹ نوشی کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر بالکل انسانوں کے انداز میں سگریٹ کے کش لگاتا اور دھواں چھوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے چڑیا گھر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اکثر لوگوں نے مطالبہ کیا کہ چڑیا گھر قید خانے ہیں، جانوروں کو آزاد کردیا جائے۔
Comments are closed.