جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

چارلی چپلن کو پشاور میں ملازمت کی پیش کش

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے چارلی چپلن کو محکمہ ثقافت میں ملازمت کی پیش کش کردی۔

صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور کے عثمان نے چارلی چپلن کے کردار کو دوبارہ زندہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کا شہری عثمان خان عالمی مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو بچپن سے دیکھتے دیکھتے خود پاکستانی چارلی چپلن بن گیا ہے۔ عثمان خان کی اداکاری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

عثمان خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصے میں لوگوں میں مشہور ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاح سے بھرپور اداکاری کا مقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.