حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومٹ کے بڑوں نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد سر جوڑ لیے۔
مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں تینوں رہ نماؤں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں شکست کی وجوہات تک پہنچنےکے عزم کا اظہار کیا۔
رہنماؤں میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ صادق سنجرانی سے قریبی تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو بھی چیک کیا جائےگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مستردووٹ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں حکومتی امیدوارکوکیسےمل گئے؟ اب استعفوں کے بغیر لانگ مارچ فائدہ مند نہیں ہوگا۔
Comments are closed.