کراچی میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔
عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تحریک انصاف نے مذمت کی اور کار کنوں نے احتجاج کیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمٰن نے کہا کہ چھاپے کے وقت عالمگیر خان گھر پر نہیں تھے۔
مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔
Comments are closed.