بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘پی ٹی آئی اور ن لیگ دور کے محکمہ اینٹی کرپشن میں واضح فرق ہے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور  ن لیگ دور کے محکمہ اینٹی کرپشن میں واضح فرق ہے، گزشتہ 31 ماہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے 220 ارب وصول کیے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں  وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف  کی  تین سالہ اور مسلم لیگ نون کے دس سالہ طرزحکمرانی میں واضح فرق  ہےگزشتہ 31 ماہ میں اینٹی کرپشن پنجاب نے دو سو بیس ارب روپے کی ریکوری کی جب کہ  نون  لیگ کے دور میں محکمے کی کا رکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت بغیر رکاوٹ احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب 290 بلین روپے ریکور کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو تحفظ نہ دینے اور  احتساب سے نتائج حاصل ہوتے ہیں، ن لیگ کے 10 سالہ دور میں 430 ملین روپے کی ریکوری ہوئی، ہم نے 2.35 بلین روپے کی نقد ریکوری کی۔

You might also like

Comments are closed.