بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز جون میں کرانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز جون میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کی زیرِ صدارت پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کرانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کرانے پر اتفاق ہوگیا۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے میچز جون کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے بھی غور کیا جارہا ہے۔

کھلاڑیوں اور آفیشنل میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث پی ایس ایل سیزن 6کے میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے تھے۔

You might also like

Comments are closed.