
سابق وزیرِ اعظم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آج سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں میدان سج گیا ہے، جس میں 21 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے معرکے میں سندھ کے مختلف ڈویژنز سے 1 ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہو گیا تھا جبکہ گزشتہ روز تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے سامان کی ترسیل کر دی گئی تھی۔
Comments are closed.