
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سارے اندازوں اور تجزیوں کے برعکس پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں زیادہ نشستیں حاصل کیں، اب ہم پنجاب میں بھی سرپرائز دیں گے اور حکومت بنائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کا موقع پیپلز پارٹی نے نہیں، مسلم لیگ (ن) نے گنوایا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج بھی (ن) لیگ پی ڈی ایم کے چارٹر پر کھڑی ہوکر پنجاب حکومت گرانا چاہے تو چند ہفتوں میں یہ کام ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.