بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول ساڑھے 8 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر آج کابینہ میں بحث ہو گی، کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول ساڑھے 8 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق کابینہ کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری بھیجی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل بہت اوپر چلا گیا ہے، جہاں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے 8 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل بھی ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.