بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس نے انصارالسلام کے 48کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے  تنظیم انصارالسلام کے 48 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی پارٹی کی قیادت کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تنظیم، انصارالسلام کے 48 رضا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تنظیم انصارالسلام کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں کارِسرکار مداخلت اور دفعہ 144 کے خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انصار الاسلام فورس کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب جمعیت علماء اسلام کی رضا کار تنظیم انصار الاسلام کے دس سے بارہ کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

انصار الاسلام کے رضا کار اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے ۔

انصار الاسلام کے کارکنوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی گئی تھی جبکہ پولیس کی جانب سے جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.