بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے فون کیا، مریم نواز

پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے فون کیا، سینیٹ الیکشن میں ایک بندے نے کہا کہ آپ سے کچھ ایم این ایز بات کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس بندے نے کہا کہ ان ایم این ایز کو شاید آپ کی گارنٹی کی ضرورت ہے، مجھے لگا ن لیگ کے ایم این ایز بات کرنا چاہتے ہیں، اس لیے کہا کہ میں خود بات کروں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی قید سے نہیں ڈرتی ، ڈیتھ سیل میں اکیلے رہی ، نواز شریف نے دباؤ میں آنے سے انکارکر کے عوام کے حق حکمرانی کا پرچم بلند کیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ جو ایم این ایز مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ن لیگ کے نہیں پی ٹی آئی کے ہیں، بتایا گیا پی ٹی آئی ایم این ایز کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے ٹکٹ ن لیگ کا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.