بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں شوگر ملز مالکان کو گرفتار کرلیا گیا

پنجاب حکومت نے شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کرکے چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اور پسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کرلیے

چنار شوگر ملز کے مالک جاوید کیانی، شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سسٹم کے ذریعے چینی کی اضلاع اور ڈیلرز کو ترسیل اور اسٹاک کی موجودگی کا پتا چل سکے گا۔

شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر کین منظور حسین ملک، جنرل منیجر ایڈمن حسین ملک بھی گرفتار کرلیے گئے، پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.