وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پانی بچانے کیلئے ڈیمز کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ڈیمز بننے سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے گا۔
ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر اپنا بیان دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ آبی وسائل بروئے کار لاکر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پانی کے کم ہوتے ذخائر کو محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے، ڈیمز اور آبی ذخائر بننے سے زیر زمین پانی کا لیول بھی بلند ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پانی قیمتی اثاثہ ہے، اسے کسی قیمت پر ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.