محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے روز پنجاب بھر میں کسی کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جا رہی، کورونا ویکسین سینٹرز ڈِس انفیکٹ کرنےکیلئے بند کئے گئے ہیں، روزانہ ہزاروں افراد ویکسین لگوا رہے ہیں ،اس لیے سنٹرز کو وائرس سے پاک کرنا ضروری تھا۔
پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 2 فروری سےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور پچھلے 10دن سے 60 سال سے زائد عمر کےعام شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، اب تک ایک لاکھ 7ہزار793 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور 34 ہزار 621 کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے، جبکہ پچھلے10 دنوں میں 48 ہزار 247 بزرگ افراد بھی ویکسین لگوا چکے ہیں۔
ویکسی نیشن کیلئے صوبے میں 5 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد خود کو رجسٹرڈ بھی کرا چکے ہیں، محکمہ صحت پنجاب نے اتوار کے دن کورونا ویکسین سنٹرز کو ڈِس انفکیٹ کرنے کیلئے بند کر دیا، جہاں صفائی ستھرائی اور اسپرے کیا گیا۔
Comments are closed.