بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں SOPs کا معاملہ، انتظامیہ کی فوج کے ہمراہ کارروائیاں

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی پولیس افسران اور پاک فوج کے ہمراہ شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئی کارروائیوں میں 160 سے زائد دکاندار و دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صدر، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر میں یہ کارروائیاں کی گئیں جن میں 40 سے زائد دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر رورل کا مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ انتظامی افسران کی مساجد میں کورونا آگاہی مہم بھی جاری ہے،ضلعی انتظامیہ لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورخالد محمود نے کہا ہے کہ عوام کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.