منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق کورونا ویکسینیشن کے لیے نرسنگ اور ای پی آئی اسٹاف کو تربیت دے دی گئی ہے جبکہ کورونا ویکسین پہلے  اسپتال کے فرنٹ لائن عملے کو لگائی جائے گی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا ویکسینیشن کے لیے کاؤنٹر کی تیاری جاری ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کورونا ویکسینیشن کے لیے کاؤنٹر بنانے کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.