پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، پی ڈی ایم کے سات ارکان نے جان بوجھ کر سات ووٹ ضائع کیے ہیں۔
مظفرحسین شاہ نے کہا کہ سات کے سات بیلٹ پیپر پر ایک ہی طرز پر اسٹیمپ لگے ہوئے تھے، عبدالحفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سات ووٹ کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر سے ہوئی ہے، اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ وہ چوری کِن ارکان نے کی ہے، میرے اوپر تنقید بلاوجہ ہے۔
مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں صدر نے اسحاق ڈار اور سردار یعقوب ناصر کو بھی پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا، اپوزیشن کو تفصیلی سن کر اپنا فیصلہ دیا۔
Comments are closed.