بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں، ترین گروپ نے اجلاس بلالیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین  نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد اور نئے قائد ایوان کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر  اجلاس جس میں پنجاب کی تحریک عدم اعتماد کے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق انحراف کے مرتکب اراکین کے خلاف باضابطہ ریفرنسز اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور رکن اسمبلی طاہر رندھاوا، مہر اسلم بھروانہ  نے بھی شرکت کی۔

 ترین گروپ کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے معاملہ پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.