جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پرانی سبزی منڈی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والوں پر حملہ

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والوں پر حملہ کردیا گیا، نامعلوم افراد نے سرکاری لفٹر کو آگ لگادی، متعدد موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب گرین بیلٹ پر قبضہ خالی کروانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ایم سی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران قبضہ مافیہ نے حملہ کرکے سرکاری مشینری کو بھی نقصان پہنچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.