بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فوج نے انٹرنیشنل ایڈوینچر مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، پاک فوج نے نیپال میں انٹرنیشنل ایڈوینچر مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک یہ مقابلے ہوئے، مقابلوں کا مقصد شرکاء کے جسمانی و ذہنی مستعدی کا معیار جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ میں دوڑ، سائیکلنگ اور کشتی رانی کے مقابلے شامل تھے، پاک فوج نے مقابلوں میں پہلی بار حصہ لیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے شرکت کی، پاک فوج نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.