ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 539387، اموات 11514

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 910 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 64 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 371 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 514 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 821 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 78 لاکھ 4 ہزار 935 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 295 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 43 ہزار 683 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 957 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 55 ہزار 805 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 661 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہزار 198 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 870 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 76 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 472 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 788 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 193 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 931 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 259 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.