hookup Suplee PA funny will send nudes in 20 minutes no hookups secure hookup site gina valentina melissa moore hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 706 کیسز، 9 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 706 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 239 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 414 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 439 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 516 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 13 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 717 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد پر آ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 486 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 167 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 3 ہزار 182 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10 کروڑ 20 لاکھ 67 ہزار 945 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 3 ہزار 110 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 68 ہزار 776 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 557 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 39 ہزار 653 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 904 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 723 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 733 ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 572 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 310 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 813 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 455 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 356 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 387 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.