a v hookup on xbox 360 hookup Mansfield Center bbw hookups app is there a real hookup app free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 659 کیسز، 17 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 659 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 931 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 46 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 431 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 687 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 151 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 20 ہزار 105 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 706 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 239 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پر آ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 93 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 288 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار 680 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 198 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 16ہزار 932 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 69 ہزار 122 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 563 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 39 ہزار 845 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 909 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 807 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 738 ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 572 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 310 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 835 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 939 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 461 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 228 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 356 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 389 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.