جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا کے مزید 70 مریض چل بسے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 70 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 825 کیسز سامنے آئے ہیں ، مزید 70 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 234 مریض شفایاب ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 452 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 89 ہزار 219 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 930 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 788 ہوگئی ہےجبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 990 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 545 ہو چکی ہےاور کُل اموات 4 ہزار 599 ہو گئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 77 ہو چکی ہے اور اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 134 ہوگئیں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 73 ہزار 450 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 665 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 743 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 232 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 591مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 462 مریض وفات پا چکے ہیں جبکہ گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 258کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اور اس سے اب تک 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے 85 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں، پشاور 79فیصد، صوابی 75 فیصد، سوات میں 68 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض موجود ہیں۔

این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 570 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،گوجرانوالہ میں کورونامریضوں کے لیے مختص 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض داخل ہیں جبکہ لاہور 70 ، مردان 65 ، ملتان62 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

You might also like

Comments are closed.