بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آچکی ہے، ڈاکٹر فیصل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر آچکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی تیسری لہر آچکی ہے، بالخصوص پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کورونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے، عوام سے درخواست ہے حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 1000 افراد کو انسداد کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 5 فیصد ر ہی اور کورونا وائرس کے مزید 54مریض انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ نئی لہر ہمارے ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، مریضوں کی تعداد میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔

حکومت پاکستان نے چین کی کین سائنو بائیولوجکس انکارپوریشن کی تیار کردہ سنگل ڈوز کین سائنو بائیو ویکسین کی ساٹھ ہزار خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دے دیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی کچھ اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.