بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں جنوبی افریقی اور بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

HYDERABAD: A paramedic taking samples to test for the corona virus disease (COVID-19) at Govt hospital Latifabad. INP PHOTO by Yasir Rajput

اسلام آباد: وزارت صحت نے پاکستان میں جنوبی افریقی اور بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وفاقی وزارت صحت کے مطابق جنوبی افریقی قسم کے 7  اور بھارتی قسم کا ایک کیس پایا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ان کیسز کی تصدیق مئی کے پہلے تین ہفتوں کے دوران این آئی ایچ اکٹھے کئے گے کورونا کیس کے نمونوں میں ہوئی، ان کیسز کی اسلام آباد میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے، کنٹکٹ ٹریسنگ قوائد و ضوابط کے تحت کی جارہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.