بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان فٹبال معاملات کیلئے فیفا کانگریس میں مثبت پیشرفت

فیفا کانگریس کی اکثریت نے شرائط مکمل ہونے پر پاکستان فٹبال کی معطلی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

پاکستان کی پابندی ختم کرنے کے حق میں 195 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر کا کنٹرول نارملائزیشن کمیٹی کو واپس مل چکا ہے جبکہ پی ایف ایف اکاؤنٹس کا باضابطہ کنٹرول ملنا باقی ہے، اکاؤنٹس اور دفاتر کی حوالگی کا عمل مکمل ہوتے ہی پاکستان کی معطلی ختم ہوجائے گی۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نےپاکستانی فٹ بال کے…

خیال رہے کہ فیفا نے گزشتہ سال پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف )دفاتر اور اکاؤنٹس پر قبضے کے بعد پاکستان کو معطل کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.