بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان تحریک انصاف نہیں ہاری، پاکستان کی عوام ہاری ہے، ملیکہ بخاری

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف نہیں ہاری بلکہ پاکستان کی عوام ہاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہمارے پہلا حصہ تھا کہ اس کیس کو قابل سماعت قرار دیا جائے جبکہ  دوسرا حصہ تھا کہ ایوان کے اوپر کالا داغ لگنے سے بچائیں۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری استدعا کو نہیں مانا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تر وڈیوز دیکھیں، ہمارے ثبوت میں جان ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

فرح حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن تسلیم کررہا ہے اور اس بنیاد پر ان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ضمیروں کے سودے کرکے یوسف رضا گیلانی سینیٹر بنے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہم اوپن بیلٹ کی بات کر رہے تھے، ہم نظام کو جڑ سے ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے بات کی ہے نوٹ نہیں چلا بلکہ ن لیگ کی ٹکٹیں چلی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہر بار سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگتی رہی ہے، سب کو پتہ ہے بولیاں لگانے والے کون ہیں، جو جماعتیں کرپشن کرتی ہے وہ اوپن بیلٹ کے خلاف ہوگئیں، الیکشن کمیشن بکنے والے 16 لوگوں کو تلاش کرے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ ایسا تماشا کس جمہوریت میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.