جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان بھارت آبی مذاکرات کا آج دوسرا روز

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پاکستان بھارت آبی مذاکرات کے دوسرے روز کا آغاز ہوگیا ہے، گزشتہ روز آبی مذاکرات صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہوئے آبی مذاکرات کا کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، آبی مذاکرات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

بھارتی عہدیدار کے مطابق گزشتہ روز آبی مذاکرات میں پاکستان کے ساتھ بھارتی پراجیکٹس پر اعتراضات پر بات ہوئی، پاکستان نے بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پاکستان بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

دونوں فریقین نے بھارتی متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اپنا موقف پیش کیا۔

واضح رہے کہ آبی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کررہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی پردیپ کمار سیکسینا کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.