بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے فتح کے بعد مہمان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان ٹیم نے آرام کیا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔

یاد رہےکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ16میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے جبکہ پندرہ میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.