راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ یومِ خواتین پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔
“Pakistani women contributed immensely 4 glory & honour of our nation. They are also @ forefront against COVID. Women in uniform have proved their mettle by contributing copiously in diverse fields serving the nation & humanity. They deserve our immense respect & gratitude” COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 8, 2021
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ، پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے ، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا ہے۔
خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور خواتین کا یہ عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق اجاگر کرنا ہے۔
Comments are closed.