بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانیوں کوجاپان میں بطورانسانی وسائل مواقع فراہم کرنےکی یادداشت پر دستخط

پاکستانیوں کوجاپان میں بطورانسانی وسائل مواقع فراہم کرنےکی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں، یادداشت پردستخط معاون خصوصی زلفی بخاری،جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نےکیے۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ جاپان اورپاکستان کےتعلقات ہمیشہ سےمضبوط رہے ہیں، یادداشت کامقصدجاپان میں پاکستانیوں کوروزگارکےمواقع فراہم کرنا ہے، جاپان میں بزرگ آبادی کامسئلہ ہے،وہاں 5 لاکھ مزدوروں کی ضرورت ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے بھارت میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاکستانیوں کو جاپان بھیجا جائے تاکہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں، پاکستان کےآئی ٹی سیکٹرمیں باصلاحیت لوگ ہیں لیکن افسوس آئی ٹی سیکٹرفروغ نہیں پایا، پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں فری لانسرزکواس یادداشت سےمددملےگی۔

جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کہا کہ فی الوقت تقریباً 30 ہزارپاکستانی جاپان میں مزدوری کررہےہیں،جاپان میں پاکستانی کمیونٹی محنت کش لوگوں پر مشتمل ہے، یادداشت سےجاپان بزرگ آبادی کےمسائل سےنمٹ سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.