پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللّٰہ ابڑو کا پارٹی سے منحرف ارکان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی واضح ہے جو پارٹی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کریں گے، ان کے مسائل حل کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان بڑا اور کڑا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا۔
حکومت کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے صادق سنجرانی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہے۔
ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے حکومت نے فاٹا سے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نامزد کردیا ہے، ان کا مقابلہ اپوزیشن امیدوار عبدالغفور حیدری سے ہوگا۔
Comments are closed.