بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ لاجز پر پولیس آپریشن کیخلاف اپوزیشن کی تحریک استحاق

پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد پر پولیس کی جانب سے کارروائی کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کرادی ہے، جس کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی۔ 

تحریک استحقاق میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا، مارا گیا اور دروازے توڑے گئے۔

تحریک استحقاق کے مطابق وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورتحال کی ذمہ دارہے۔

تحریک استحقاق میں ایوان اور ارکان اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ داروں سے جواب طلبی کے لیے کہا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.