بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر بدستور پابندی ہو گی۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن نے ضابطۂ اخلاق پر نظرِ ثانی کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان آج لوئر دیر میں جلسہ کرنے والے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.