افغانستان نے ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ شکست دیدی۔
ابوظبی میں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں بھی افغانستان نے زمبابوے کو پچھاڑ دیا۔
زمبابوے کے خلاف افغانستان کی تینوں میچز میں فتح کی بڑی وجہ اُن کا پہلے بیٹنگ کرنا قرار دیا جاسکتا ہے۔
افغانستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو 199رنز کا ہدف دیا تھا اور میچ میں 48 سے فتح سمیٹی تھی۔
دوسرے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 194رنز کا ہدف ملا مگر وہ 148 رنز ڈھیر ہوگئی، یوں افغانستان 45 رنز سے فاتح قرار پایا۔
تیسرے میچ میں افغانستان نے 184رنز کا ہدف مدمقابل ٹیم کے لیے سیٹ کیا تاہم زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 136 رنز ہی بناسکی، اس بار افغان ٹیم نے میچ 47 رنز سے جیت لیا۔
زمبابوے کی طرف سے تاریسائی مساکانڈا نے 30 اور کپتان شان ولیمز نے 14 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا 41 اور ریان برل 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے۔
افغانستان کے خلاف میچ میں زمبابوے کا اور کوئی کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا، بیٹنگ کے دوران 21 رنز اور 2 وکٹ لینے والے کریم جنت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس سے قبل افغانستان نے نجیب اللّٰہ زدران کے 72 رنز اور عثمان غنی کے 39، اصغر افغان کے 24، کریم جنت کے 21 اور رحمت اللّٰہ گُر باز کے 18رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 183 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔
Comments are closed.