بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شعیب ملک ایک بار پھر 2009 کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر شعیب ملک ایک بار پھر 2009 کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امید ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا بہترین لمحہ تھا، کیریئر کے اختتام سے قبل دوبارہ ایسا چاہتا ہوں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران ان کے بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ2009 کے ورلڈ کپ میں شروع میں ہم مشکل میں تھے، بعد میں مومینٹم پکڑا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم سے جب زیادہ توقع نہیں ہوتی تو اسکا فائدہ بھی ہوتا ہے، جب کوئی آپ کو فیورٹ نہیں سمجھتا تو اسکو چیلنج سمجھ کر اپنا بہتر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.