پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کراچی میں شروع

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کراچی میں شروع ہوگئی جہاں پہلے دن کراچی، کوئٹہ، ملتان اور ایبٹ آباد کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس پر پہلے میچ میں ملتان نے حیدرآباد کے خلاف 5 وکٹ پر 319 رنز بنائے، صفدر علی نے 181 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

 جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے میچ میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کے خلاف 288 رنز بنائے، ریاست خان نے 132 اور نعیم اللّٰہ نے 103 رنزکی اننگز کھیلی، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم 7 وکٹ پر 202 رنز بناسکی۔

ایک اور میچ میں کراچی کے خلاف شیخوپورہ نے 184 رنز اسکور کیے، کراچی نے مطلوبہ ہدف 10.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

کراچی کے جانب سے طاہر علی نے 31 چوکوں کی مدد سے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔

چوتھے میچ میں کوئٹہ نے سرگودھا کو 15 رنز سے شکست دیدی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز اسکور کیے سرگودھا کی ٹیم 19ویں اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.