st louis hookups reddit 80 hookup whatsapp groups for hookups hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو گلے لگالیا

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگا کر مبارکباد دی۔ 

 پاکستان نے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا جمود توڑتے ہوئے اسے 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

اس میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کا بھارت کیخلاف بہترین شراکت کا ریکارڈ 106 رنز تھا، 2012 میں محمد حفیظ اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ پر106 رنز بنائے تھے۔

رضوان نے جیتے ہی وننگ رن مکمل کیا تو اس کے بعد انہوں نے پہلے گراؤنڈ میں جشن منایا۔

اس کے بعد جب انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے روایتی انداز میں ملاقات کی تو اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو گلے لگالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.