بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وقار یونس نے ’مذہب‘ کو کھیل میں لانے پر معافی مانگ لی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے پاک بھارت میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہندوؤں کے سامنے  نماز پڑھنے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔

سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وہ شو سے مستعفی ہوکر چلے گئے۔

وقار یونس نے ہندوؤں کے سامنے محمد رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق  تبصرے سے بہت سے لوگوں کو حیران اور مایوس کیا تھا، وقار یونس کے تبصرے پر انہیں مختلف حلقوں میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا۔

انہوں نے اپنے اس بیان پر معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، وقار یونس نے کہا کہ میں نے بیان ’ہیٹ آف دی مومنٹ‘ میں دیا جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا،

سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔‘

وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.