بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت کا الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کو بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن فکس تھا، اسلام آباد سے گیلانی سلیکٹ ہوگا، سینیٹ چیئرمین سنجرانی سلیکٹ ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین فوری استعفیٰ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو موقع دیا جائے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے، جس پر سب کا اعتماد ہو۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا۔

مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 69 کی شق نمبر 7 کے مطابق اپوزیشن کورٹ نہیں جا سکتی، واضح طور پر کہا گیا کہ نام کے آگے مہر لگانی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دوسری جماعتوں سے پوچھا جائے تو ان کو بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں، کوئی بھی جماعت ای سی پی سے خوش نہیں ہے۔

انھوں نے حالیہ سینیٹ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں جو ہوا اس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے، ای سی پی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکا اور ناکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.