پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجزیہ کار وسیم اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے کراچی میں جِم جلد دوبارہ کھلیں گے۔
وسیم اکرم نے جِم بند ہونے سے قبل آخری بار ایکسرسائز کی اور تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ لوگ محفوظ رہیں اور ویکسین لگوائیں۔
وسیم اکرم کی تصویر پر متعدد مداحوں نے انکی فٹنس کی تعریف کی جبکہ ان کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں 19 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔
وسیم اکرم اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، وہ ماضی میں بھی کئی بار اپنی ایکسرسائز کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرچکے ہیں۔
Comments are closed.