denver hookup airbnb free messege hookup sites free hookup sites usa hookup Uniondale galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم عمران خان کے معترف، انہیں گیم چینجر قرار دیدیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں گیم چینجز قرار دے دیا۔ 

کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اپنے کپتان کے حق میں بول پڑے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں انہیں گیم چینجر قرار دیا۔ 

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر رولنگ دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔ 

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔ 

اس تجویز پر صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کردی تھی، جبکہ بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.