بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر مملکت علی محمد خان کی شعیب اختر سے ملاقات

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت علی محمد خان نے پی ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد شعیب اختر کے گھر اُن سے ملاقات کی۔

سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وہ شو سے مستعفی ہوکر چلے گئے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے شعیب اختر سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کہا کہ شعیب اختر کے ساتھ نامناسب رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا جھنڈا سر بلند اور ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ قومی ہیرو کے وقار پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق کرکٹر شعیب اختر سے سرکاری ٹی وی چینل پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا،

پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا، لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔

سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اسپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مابین تنازعے کا نوٹس لے لیا۔

بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، نیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.