بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیرترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف تقریبِ حلف برداری میں گاڑی خود ڈرائیو کر کے پہنچے، مریم نواز ان کے ہمراہ تھیں۔

ملاقات میں ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت بھی کی۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.