وزیرِ اعظم عمران خان نے اراکینِ قومی اسمبلی کو طلب کر لیا۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے آج 25 سے زائد پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملاقات کے موقع پر اراکینِ قومی اسمبلی کو 27 مارچ کے جلسے کی کامیابی سے متعلق ہدایات دیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ان اراکینِ قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔
Comments are closed.