بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر ٹاسک فورس کا قیام

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس بنا دی گئی، فورس غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کی جامع حکمتِ عملی بنائے گی۔

شہباز شریف نے مستقبل میں شیشپر گلیشئر جیسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹاسک فورس موجودہ ذخائر کی حفاظت،جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرے گی۔

اس کے علاوہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں وزیرِاعظم شہبازشریف کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چولستان میں گرمی میں فوری امدادی سرگرمیاں یقینی بنائیں۔

وزیرِاعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر ہنزہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شیشپرگلیشیئر واقعےمیں گرنے والے پُل کو فوری تعمیر کیا جائے۔

وزیرِاعظم نے پُل تعمیر پر پیشرفت سے متعلق آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم نے وزارتِ تعلیم کو اسکولوں میں گرمی سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.