مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کے بعد سرگرم ہوگئے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس کے علاوہ انہوں نے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھا۔
رپورٹس کے مطابق عشائیہ میں ثانیہ کامران، مسرت جمشید چیمہ، سیمابیہ طاہرکے علاوہ راجہ بشارت ،سمیرا احمد اور دیگر ارکان اسمبلی بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بننے کیلئے تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔
Comments are closed.