وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں 25 ارب روپے سے یونیورسٹی بنانے کے منصوبے کا ڈرامہ کیا گیا، معلوم نہیں اس کے فنڈز کہاں کردیے گئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی اور غیر اہم منصوبے ختم کریں گے، قومی نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز رکھیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں 42 فیصد منصوبے صوبوں کے ہیں، صوبوں کے منصوبوں کو صوبوں کے فنڈز سے مکمل ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چار سال حکومت کرنے والے ایک ماہ کی حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، اس آخری سال گزشتہ حکومت کے اقدامات کی تصحیح کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Comments are closed.